اسلام آباد: بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری، امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 14 ہزار خوراکوں پر مشتمل فائزر ویکسین کی کھیپ غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچی،اسلام آباد ایئرپورٹ پرمعلقہ حکام نے فائزر ویکسین ای پی آئی کے حوالے کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی گودام میں منتقل کیا گیا جہاں اسے الٹرا کولڈ چین فریج میں رکھا گیا ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے فائزر کے ساتھ 13 ملین خوراک خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ کوکس کمپنی نے گذشتہ ماہ پاکستان کو 1600 خوراکیں فراہم کی ہیں جبکہ فائزر سے اس ماہ مزید ویکسین کی فراہمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:نئے ڈیلٹا وائرس کیخلاف کورونا ویکسین کتنی موثر ہوسکتی ہے ؟