محسن عباس حیدر اور اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان عدالت نے خلع کا فیصلہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محسن عباس حیدر اور اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان عدالت نے خلع کا فیصلہ کردیا
محسن عباس حیدر اور اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان عدالت نے خلع کا فیصلہ کردیا

لاہور کی فیملی عدالت نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان خلع کا فیصلہ کردیا ہے اور اہلیہ کی خاوند کے ساتھ نہ رہنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی ہے۔

محسن عباس حیدر کے اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کیس کی سماعت لاہور کی فیملی عدالت میں معزز جج بابر ندیم نے کی۔کیس میں خلع کی درخواست پر سماعت کے دوران فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف دلائل دئیے جبکہ  فیملی عدالت جج بابر ندیم نے طرفین کے دلائل سنے اور اس پر فیصلہ سنایا۔ 

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کی پاکستان مخالف پالیسی بھارت سے باہر بھی پاکستانی گلوکار کے لیے مسئلہ بن گئی

فاطمہ سہیل نے کہا کہ محسن عباس حیدر کے تشدد کے بعد اب اس کے ساتھ صلح کرکے رہنا نہیں چاہتی۔ خدا کی قائم کردہ حدود میں ایک چھت تلے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا۔

دوسری جانب محسن عباس حیدر نے کہا کہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے الزامات درست نہیں ہیں، تاہم میں بھی اب اس حق میں نہیں ہوں۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنا نہیں چاہتے۔میرا ایک بیٹا بھی ہے اور بیٹے کے لے ماں اور باپ کا پیار بے حد ضروری ہے ۔ اس کی تحویل کے حوالے سے وکلا سے مشورہ کروں گا۔  

بعد ازاں عدالت نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا اور اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلمسٹار صاحبہ نے یو ٹیوب چینل پر ایک لاکھ صارفین کی توجہ حاصل کرکے یو ٹیوب سے سلور بٹن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یو ٹیوب کی طر ف سے یہ اعزاز فنکارہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صاحبہ نے 1997ء میں ڈرامہ ایکٹر اور فلم اسٹار افضل خان سے شادی کے بعد فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جس کے بعد ان کی میڈیا میں سرگرمیاں انتہائی محدود ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فلمسٹار صاحبہ نے چینل کے ایک لاکھ صارفین حاصل کرکے یو ٹیوب سے اعزاز وصول کر لیا

Related Posts