مریم نواز کاسینیٹ الیکشن تک اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Nawaz

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کاسینیٹ الیکشن تک اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ، 27 فروری کو جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نوازسینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کیلئے26 فروری تا 3 مارچ تک اسلام آباد میں قیام کے دوران سینیٹ الیکشن لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کی ہر سطح پر مشاورت کرینگی اور اس حوالے سے انہوں نے 27فروری کوجنرل کونسل کاجلاس طلب کرلیا ہے۔

مریم نوازکا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرینگے اور سلیکٹڈ حکومت کو سرپرائز دینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ ووٹ چور نیازی کو اپنے ارکان کی وفاداری پر شک ہے اس لئے اوپن بیلٹ کا شوشہ چھوڑا ہے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران حکمرانوں کا بس نہیں چلا تو فائرنگ کرادی،ڈسکہ کی عوام نے تمام حربے ناکارہ کردئیے اور وزیر اعظم عمران خان کی بے وقوفی نے ڈسکہ کا الیکشن پورے پاکستان کا الیکشن بنا دیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز بھی ”یہ ہماری پاوری ہورہی ہے“ ٹیم کا حصہ بن گئیں

انہوں نے کہا کہ وارداتیوں کو رنگے ہاتھوں ڈسکہ کے عوام نے پکڑ لیا ہے، چور چور کا شور مچانے والو سن لو، عوام کو اصل چور کا پتہ چل گیا ہے، اِن چوروں نے الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری کرلیا،ووٹ چوروں سے کہتی ہوں، شرم کرو حیا کرو، عوام نے ان کی ضمانتیں ضبط کروادیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام نے ووٹ چوروں اور خوف و ہراس کو شکست دی،پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، اگر دوبارہ انتخابات ہوئے تبدیلی کو قبر میں دفنا دیں گے۔

Related Posts