حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzaib
حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے‘ مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی تاخیر کی وجہ سے ایئر ایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکار ہوئی ۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ ایئرایمبولینس نے بدھ کے روز پاکستان آناتھا،نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی، غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،نواز شریف کو اب تک دو مرتبہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی جا چکی ہیں،سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز باربار دینا نواز شریف کی صحت کی موجودہ کیفیت میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو محمد نواز شریف کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کا قطعاًاحساس نہیں، قانونی تقاضے پہلے ہی پورے ہوچکے ہیں،حکومت نواز شریف کی صحت کو لاحق خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے فوری علاج میں رکاوٹ نہ بنے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کےمعاملے پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ہوا ، کمیٹی نے سفارشات کو حتمی شکل دے دی، وزیر اعظم آفس کو بھی سفارشات سے آگاہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ ، ذیلی کمیٹی کی حتمی مشاورت مکمل

 

Related Posts