مکہ مکرمہ میں دہشتگردوں کے حق میں نعرے بازی، مسجدالحرام سے چاقوبردارشخص گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکۃ مکرمہ میں دہشتگردوں کے حق میں نعرے بازی، مسجدالحرام سے چاقوبردارشخص گرفتار

مکۃ المکرمہ: سعودی سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام سے ایک چاقو بردار شخص کو دہشت گردی کے حق میں نعرے بازی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے ہاتھ میں اس وقت ایک چاقو تھا اور وہ دہشت گرد گروہوں کے حق میں نعرے بازی کر رہا تھا جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شدت پسند شخص کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ایکشن لیا گیا۔ ملزم کو مسجد الحرام کی پہلی منزل سے گزشتہ روز نمازِ عصر کے بعد گرفتار کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے شدت پسند چاقوبردار شخص کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے سعودی پولیس کے حوالے کیا۔ سعودی حکام کا کہنا ہےکہ اللہ کے گھر میں جہاں لوگ عبادت کیلئے آتے ہیں، شدت پسندی کی اجازت نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی اسلامی تعلیمات کے برعکس ہے۔ چاقوبردار شخص نے مقدس عبادت گاہ کی توہین کا ارتکاب کیا ہے۔ مسجد حرام میں دنیا بھر سے لوگ حج اور طواف کیلئے آتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں گاڑی داخل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Related Posts