شادی کے حوالے سے متنازعہ بیان، ملالہ کے والد بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کے حوالے سے متنازعہ بیان، ملالہ کے والد بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئے
شادی کے حوالے سے متنازعہ بیان، ملالہ کے والد بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئے

کراچی: جیسا کہ ملالہ یوسف زئی کا شادی سے متعلق متنازعہ بیان سامنے آیا ہے، جسکے باعث سوشل میڈیا صارفین اس متنازعہ بیان پرتنقید کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ سب تب شروع ہوا جب ووگ میگزین نے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ ایک انٹرویو شائع کیا،شادی کے بارے میں ان کے تبصروں کہ وہ باضابطہ معاہدے پر یقین نہیں رکھتیں،اس نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا۔

انہوں نے ووگ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آرہی ہے کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنی پڑتی ہے۔” انہوں نے مزید کہا، ”اگر آپ اپنی زندگی میں کوئی فرد رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟، یہ صرف شراکت نہیں بن سکتی ہے؟”

جب یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، مفتی شہاب الدین پوپل زئی نے ملالہ کے والد سے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے ان کے والد سے سوال کیا کہ وہ ملالہ کے اس بیان سے بہت پریشان ہیں، جس نے شادی کی رسم کو باطل کردیا اور دو افراد کے شادی کیے بغیر اکٹھے رہنے کے خیال کی حمایت کی۔

اس کے جواب میں ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے کہا کہ ملالہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا نے اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

ملالہ ووگ میگزین جولائی 2021 کے ایڈیشن کا چہرہ بنیں۔ ایک انٹرویو کے دوران، انہوں نے اپنے مستقبل کے عزائم کے بارے اظہار خیال کیا مگر شادی ان میں سے ایک نہیں تھی۔ انٹرویو میں سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ان کی زندگی میں ان کے عزائم، ان کی تعلیم کے بارے بات کی گئی۔

Related Posts