ملالہ یوسفزئی شادی اور نکاح کی مخالف کیوں؟ حقائق منظرِ عام پر آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

burqa and bikini وomen have right to choose: Malala

برطانوی جریدے ووگ کے شائع کیے گئے انٹرویو کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے کہے گئے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملالہ شادی اور نکاح پر یقین نہیں رکھتیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2021ء کے شمارے میں ملالہ یوسفزئی کی تصویر سرورق پر شائع کی جائے گی۔ ایک انٹرویو کے دوران ملالہ یوسفزئی نے شادی کے متعلق جو گفتگو کی، اس سے محسوس ہوتا ہے کہ شادی ان کے مستقبل کے منصوبہ جات میں بھی شامل نہیں۔

جب شادی کا تذکرہ کیا گیا تو ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ میں رشتہ قائم کرنے کے متعلق کسی قدر ہچکچاہٹ کا شکار ہوں۔ میرے تمام دوست پارٹنرز کی تلاش میں ہیں، تاہم مجھے معلوم نہیں کہ مجھے کیا چاہئے۔اسی دوران ملالہ نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین کی شادی لومیرج تھی۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے والدین کی شادی کو ارینج لو میرج قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جس کے بعد ان کے والدین (ملالہ کے ددھیال اور ننھیال) نے ان کی شادی کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں شادی کے متعلق ملالہ نے وہ الفاظ کہے جو متنازعہ قرار دے دئیے گئے ہیں۔

نیا رشتہ قائم کرنے کے بارے میں ملالہ یوسفزئی کو یہ یقین نہیں کہ وہ شادی کر پائیں گی یا نہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ اگر زندگی میں کوئی شریکِ حیات چاہئے تو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟

ملالہ نے کہا کہ شادی کی جگہ صرف پارٹنرشپ قائم کرکے ایک ساتھ کیوں نہیں رہا جاسکتا؟تاہم اس موقعے پر انہوں نے اپنی والدہ کے بیان کو بھی دہرایا۔ ملالہ نے کہا میری والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے کبھی شادی کے خلاف بات نہیں کرنی چاہئے۔ ہر صورت شادی کرنی چاہئے کیونکہ شادی کا رشتہ خوبصورت ہوتا ہے۔

اسی دوران ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میرے والد کو کبھی کبھار پاکستان کے متمول خاندانوں سے ای میل کے ذریعے رشتے آجاتے ہیں۔ ایک لڑکے نے کہا کہ اس کی کئی ایکڑ زمین اور بہت سے گھر ہیں جو مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ یونیورسٹی میں دوسرا سال ہے اور میں شادی یا بچوں کے متعلق سوچتی ہوں کہ کبھی نہیں۔

آخر میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ (شادی کے بغیر) ہمیشہ خوش رہوں گی۔ میں یہ نہیں سمجھتی کہ آپ ساری زندگی ایک جیسے رہ سکتے ہیں۔ آپ کی شخصیت میں تبدیلیاں آتی ہیں کیونکہ آپ وقت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہے ہوتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ متھیرا نے خواتین کے حقوق کی علمبردار ملالہ یوسفزئی کے شادی کی جگہ پارٹنرشپ سے متعلق بیان پر اختلاف کا اظہار کیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کتنے ماڈرن بن جائیں، میں ہمیشہ اپنے بچوں کو یہ سکھاؤں گی کہ پارٹنرشپ کی بجائے نکاح کریں کیونکہ شادی ایک صحت مندانہ رجحان ہے جس کے تحت زندگی بھر جیون ساتھی ایک دوسرے کا ساتھ نبھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ متھیرا کا شادی کی جگہ پارٹنرشپ کے معاملے پر ملالہ سے اختلاف

Related Posts