ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلواضافہ کردیاگیا، گھریلو سلنڈر مہنگا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ
اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں 12 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے اضافہ، کمرشل سلنڈر 540 روپے اضافے کے ساتھ 5650 روپے کا ہو گیا۔

حکومت ایل پی جی صارفین کا تحفظ کرنے میں ناکام،  وزارت پٹرولیم اور اوگرا نجی ایل پی جی کمپنیوں کی طرف سے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ نہ روک سکی۔ بین الاقوامی مارکیٹ کو جواز بنا کر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں اضافہ کردیا۔

گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے تناظر میں ایران سے ایل پی جی درآمد نہ کی جائے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی اسی ہدایت کو  بہانہ بنا کر گیس کی فی کلو  قیمت میں 12روپے کا اضافہ کر دیا ۔

ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140روپے اضافے سے سلنڈر 1468 روپے کا ہو گیا ہے۔ کمرشل سلنڈر میں 540 روپے کے اضافے سے سلنڈر 5675روپے کا ہو گیا ہے۔ فی کلو قیمت میں 12روپے کے اضافے کے بعد ایل پی جی 125 روپےفی کلو مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

Related Posts