ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد مداحوں کو اپنے نئے گھر کی ایک جھلک دِکھا دی ہے۔
کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گھر سے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں اداکارہ اپنے نئے گھر میں بیج کلر کا سوئیٹر پہنے کھلے بالوں کے ساتھ صوفے پر بیٹھی بہت خوش اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔
کترینہ کیف کی شادی کے بعد پہلی بار ان تصاویر میں اْن کا منگل سوتر واضح طور پر نظر آیا ہے۔
اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نئے گھر کیلئے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اْن کے مداحوں نے پیاری بھابھی قرار دے دیا ہے۔کترینہ کیف کے دیور سنی کوشل نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اْنہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ایک بادشاہ کی طرح کا پوز، ایک جنگجو کی طرح کا لباس‘۔کترینہ کیف نے سنی کوشل کی ان تصویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’وائب ہے، وائب ہے‘۔
جس پر سنی کوشل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’اسی لیے تو ہائپ (چرچہ) ہے‘۔جیسے ہی کترینہ کیف نے اپنے دیور کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا ویسے ہی اْن کے مداحوں نے اْن کے کمنٹ پر مختلف دلچسپ تبصرے کرنے شروع کردیئے۔
مزید پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کے مابین اختلافات کی قیاس آرائیاں، حقیقت کیا ہے؟