مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے گلے کی ہڈی بن جائے گا۔ سابق جج بھارتی سپریم کورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے گلے کی ہڈی بن جائے گا۔ سابق جج بھارتی سپریم کورٹ
مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے گلے کی ہڈی بن جائے گا۔ سابق جج بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی عدالت عظمیٰ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر گلے کی ہڈی ثابت ہوسکتا ہے جسے اگلنا اور نگلنا دونوں ہی ناممکن ہوں گے۔

برطانوی انگلش میگزین دی ویک میں اپنے ایک آرٹیکل میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے کہا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر میں متعصبانہ پالیسیاں اپنانے میں ملوث ہے جس کے باعث بھارت کے لیے کشمیر ویتنام ثابت ہوسکتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں لاوا پک رہا ہے جو اس طرح پھٹے گا کہ فتح کا جشن منانے والوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا وفد امن عمل مذاکرات کے لیے آج پاکستان پہنچے گا

مرکھنڈے کاٹجو نے کہا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370اے ختم کرنے سے بھارت نے بڑے پیمانے پر گوریلا وار شروع ہونے کا خطرہ مول لے لیا ہے جس کے بعد فتح کی دھنوں پر رقص کرنے والوں کو ویتنام سے امریکیوں کی لاشوں کی طرح کشمیر  سے اپنے ہی عزیزوں کی لاشیں آتی دکھائی دیں گی۔

اپنے آرٹیکل میں سابق جج نے کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ سے محروم کشمیری ایک خاموش طوفان کی حیثیت رکھتے ہیں جو کرفیو ہٹتے ہی اپنا کھیل شروع کردے گا اور اگر کرفیو نہ ہٹایا تو کشمیریوں کا غم و غصہ آتش فشاں ثابت ہوگا۔ دو ممالک کی فوجیں ایک دوسرے سے براہِ راست لڑ سکتی ہیں لیکن عوام کا مقابلہ ناممکن ہوتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرا مواخذہ نہیں بلکہ عوام کی طرف سے حاصل کردہ ووٹوں کے تحت دئیے گئے اختیارات پر ڈاکہ ہے۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ میں اپنے اس مؤقف میں مزید پختہ ہوتا جا رہا ہوں کہ جو کچھ میرے خلاف ہو رہا ہے اسے کسی طرح بھی مواخذہ قرار دینا درست نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: یہ میرا مواخذہ نہیں، عوام کے دئیے گئے اختیارات پر ڈاکہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Related Posts