کراچی کی نئی مردم شماری دسمبر 2022 تک مکمل ہو جائے گی: اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی نئی مردم شماری دسمبر 2022 تک مکمل ہو جائے گی: اسد عمر
کراچی کی نئی مردم شماری دسمبر 2022 تک مکمل ہو جائے گی: اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ صوبائی دارالحکومت کراچی کی نئی مردم شماری دسمبر 2022 تک مکمل کر لی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے یہ باتیں کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے ورکرز کنونشن-2021 سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکایت ملی ہے کہ کراچی کے لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مردم شماری ہر پانچ سال بعد کرائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں صاف اور شفاف مردم شماری کرائی جائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ 10 سے 12 دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت حکومت کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے شہریوں کے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے کراچی آرہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا ترقی کی جانب سفر شروع ہوچکا ہے۔

سندھ میں بلدیاتی نظام کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو بااختیار نہیں بناتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سسٹم کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امن و استحکام پورے خطہ کیلئے ضروری ہے، صدر مملکت

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، سیاحت اور پانی کی فراہمی اور سیوریج کے محکمے میئر کے ماتحت کام کریں گے۔

Related Posts