جنید صفدر کی شادی کی ڈیلیٹ کی گئی تصویر بھی سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Junaid Safdar’s now-deleted wedding picture surfaces online

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی جانب سے حال ہی میں عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں شادی کی ڈیلیٹ کی گئی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

پیر کی رات جنید صفدر نے انسٹاگرام پر اپنی دلہن عائشہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جسے انہوں نے چند سیکنڈ کے بعد ڈیلیٹ کر دیا تاہم یہ تصویر ڈیلیٹ ہونے سے چند لمحے پہلے ان کے کسی فالوور نے ایک اسکرین شاٹ لے لیا جو وائرل ہوگیا ہے۔ تصویر میں دلہن عائشہ اور دلہاجنید مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی جبکہ شادی کے موقع پر جنید صفدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:نکاح کے دوران مریم نواز کی بہو عائشہ سیف کے عروسی لباس کے چرچے

مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے،جنیدصفدر نے کالے رنگ کا کوٹ پینٹ پہنا ہوا ہے۔

Related Posts