سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی کارکنان اور خیر اندیش افراد جنید ٖصفدر سے منسوب ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔صارفین کا دعویٰ ہے کہ کارڈ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان اور مریم نواز کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست
جسے ہٹاتے ہیں وہ حکم امتناع لے آتا ہے، عدالتیں ہماری بھی سنیں،مرتضیٰ وہاب
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ پر جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح کی تصویر کے ہمراہ ولیمے کی تاریخ آئندہ ماہ 17 دسمبر کی درج کردی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں مریم نواز کے کیس کی سماعت کے دوران جنید صفدر کی تاریخِ ولیمہ پر گفتگو ہوچکی ہے۔ ن لیگ کی نائب صدر کے وکیل نے عدالت سے سماعت 17دسمبر کی بجائے کسی دوسری تاریخ پر رکھنے کی استدعا کی۔
رواں برس 22 اگست کو جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے ہوا۔ سوشل میڈیا صارفین میں نکاح سے قبل ہی شادی سے متعلق تصاویر وائرل ہوگئیں۔ عوام نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور نواز شریف کو شادی کے موقعے پر مبارکباد پیش کی۔