چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ماڈل کورٹس کے منصفوں نے بیمار عدالتی نظام کو نئی زندگی عطا کردی ہے جبکہ انصاف کی کم قیمت اور تیز فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماڈل کورٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ججز میں تقسیمِ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ مقدمات میں فریقین کو ضروری ریلیف ملنا خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھنا: نواز شریف کی آج لندن روانگی، شہباز شریف ہمراہ ہوں گے
سپریم کورٹ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی ایک نازک کام ہے جبکہ اس سے قبل ماڈل کورٹس کا قیام ایک خواب بن کر رہ گیا تھا، جسے ججز کی محنت نے تعبیر عطا کی۔
آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانے والے ججز کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا جبکہ بیمار عدالتی نظام میں ججز نے نئی جان ڈالی۔
ججز کو ایوارڈز دینے کی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے قابلِ قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ججز میں ایوارڈز تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ حکومت اور فو ج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور دونوں ایک پیج پر ہیں۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دونوں ایک پیج پر ہیں، دونوں آپس میں رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت اور فو ج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ،آئی ایس پی آر