منشا پاشا کے شریکِ حیات جبران ناصر کی گھر واپسی، ساتھی فنکاروں کا اظہارِ مسرت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کے شریکِ حیات جبران ناصر جبری اغواء کے بعد اپنے گھر واپس پہنچ گئے  جس پر ساتھی فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف وکیل، سیاستدان اور سماجی رہنما جبران ناصر کو کچھ نامعلوم افراد نے جمعرات کی شب اغوا کرلیا تھا جس کی تصدیق منشا پاشا نے کی اور ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو واقعے کے متعلق آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عورت مارچ نے گھر اجاڑ دیے، نازش جہانگیر

ویڈیو پیغام میں اداکارہ منشا پاشا نے مداحوں سے اپنے شوہر جبران ناصر کیلئے دعا کی درخواست کی جو رات کے وقت ڈنر کے بعد گھر واپس آتے ہوئے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہوگئے تھے۔

تاہم آج جبران ناصر کے حفاظت کے ساتھ اپنے گھر پہنچنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں جبران ناصر نے اپنے تمام دوستوں اور اپنی بحفاظت واپسی کیلئے دعا کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Behtareen.pk (@behtareenpk)

معروف سیاسی رہنما جبران ناصر نے اپنے اغوا کے باوجود اہلیہ منشا پاشا کی ہمت و حوصلے کی داد دیتے ہوئے ان کیلئے ایک محبت بھرا پیغام بھی سوشل میڈیا کی نذر کیا۔

جبران ناصر کا کہنا ہے کہ منشا پاشا نے مجھے اپنی آنکھوں کے سامنے اغوا ہوتے ہوئے دیکھا اور پر سکون رہیں اور پھر میری بحفاظت واپسی کیلئے جدوجہد بھی کی۔

Jibran Nasir Is Safely Back - Details

انہوں نے کہا کہ منشا پاشا جیسی شریکِ حیات کا ساتھ جو آپ کو طاقت دے، کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔ خیال رہے کہ جبران ناصر اور منشا پاشا کی شادی اپریل 2021ء میں ہوئی تھی۔ 

 

Related Posts