پی ڈی ایم حکومت نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔امیر جماعتِ اسلامی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت پی ایم ڈی اے کے ذریعے میڈیا کو اپنے نرغے میں لینا چاہتی ہے، سراج الحق
حکومت پی ایم ڈی اے کے ذریعے میڈیا کو اپنے نرغے میں لینا چاہتی ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ملک میں ایک جانب دہشت گردی ہے تو دوسری طرف سیاسی انتہا پسندی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے کوئی وعدہ وفا نہیں کیا۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کا بنیادی نظریہ قرضہ اور کرپشن تک محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کے مایوس کارکن جماعت اسلامی میں آئیں، سراج الحق

بیان میں امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم دورِ حکومت میں کرپشن میں کمی آئی نہ مہنگائی کا زور ٹوٹا، ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ پی ڈی ایم نے اقتدار میں آنے سے قبل جو وعدے کیے، کسی پر عمل نہیں کیا۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیے اور اب حکومت میں آ کر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے معیشت کو ریورس گیئر لگا ہوا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سویلین کے کیسز سول کورٹس میں چلائے جانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مایوس کارکنوں کا ٹھکانا جماعت اسلامی ہے۔

Related Posts