فواد چوہدری کا نواز شریف اور آصف علی زرداری کے سیاسی کردار پر دلچسپ تبصرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad-Chaudhry
حکومت اورکابینہ کوفیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرناچاہیے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے سیاسی کردار پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار ختم ہوچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مشہور مغربی ڈرامہ نگار شیکسپیئر کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کو ایک اسٹیج قرار دیا جہاں لوگ کردار ادا کرنے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف آزادی مارچ کے پلان بی پر آج سے عمل شروع

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ دنیا کے اسٹیج پر آ کر اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں جبکہ سیاست بھی ایک ڈرامہ ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنا اپنا کردار ادا کیا۔ 

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کا کردار ختم ہوچکا ہے جس کے بعد اب نئے کردار آچکے ہیں جو انہیں زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ 

انہوں نے کہا کہ نئے کردار ماضی کے کرداروں کو اپنا رول بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس سے زیادہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے کردار کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں ہے جبکہ نواز شریف تشویش ناک حالت میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شرافیہ نے بدترین کرپشن کرکے قوم کے پلیٹ لیٹس کم کئے۔ اشرافیہ لوٹا ہوا قوم کا پیسہ واپس کر دیں، ان کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں: دھرنے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری

Related Posts