مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، ریاستی دہشت گردی کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ظلم و تشدد اور قتل و غارت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ گزشتہ 2 روز میں 6 افراد نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا، مشعال ملک

پاکستان کی بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 کشمیریوں کی شہادتوں کی شدید مذمت

کشمیر میڈیا سروس کاکہنا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ وادئ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں 3 کشمیریوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج نے ویری ناگ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کے دوران تینوں نوجوانوں کو شہید کیا۔ بدھ کو بھی کولگام میں سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوان شہید ہوگئے تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مشعال ملک نے آج سے 2 روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے، بوڑھی ماں اور بہن کو بھی تنگ کیا گیا۔

Related Posts