ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا 33واں میچ آج بھارتی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ماہرین کا کہنا ہے کہ میچ جیتنے کیلئے بھارت کے چانسز 77 جبکہ افغانستان کے 23 فیصد ہیں تاہم یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرایا ، جس کے بعد بھارتی میڈیا کی شدید تنقید کے باعث ٹیم کے مورال پر منفی اثر پڑا۔ افغانستان کے خلاف بھارتی ٹیم میں ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول، راہول شرما، شریاز آئیر، سوریا کمار، ویرات کوہلی، ایکسر پٹیل، روی چندرن ایشون اور رویندر جدیجا میدان میں اتریں گے۔
نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان سے بھی ہارجائے گی۔شعیب اختر
ٹی 20 ورلڈ کپ، نمیبیا کی اچھی بالنگ کے باعث تیزی سے رنز نہیں ہوئے۔محمد رضوان
افغان کرکٹرز کے خلاف بھارتی ٹیم میں ایشان کشن، ریشب پنت، بھوینیشور کمار، دیپک چہار، جسپریت بمرا، محمد شامی، راہول چہار، شردل ٹھاکر اور ورن چکروتی بھی شامل ہیں۔ افغانستان اور بھارت کے مابین میچ شیخ زاید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا اور آج شام 7 بجے سے دنیا بھر کے ٹی وی چینلز سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
بھارت کے خلاف افغان ٹیم میں اصغر افغان، حشمت اللہ شاہدی، حضرت اللہ زازئی، نجیب اللہ، عثمان غنی، گلبدین نائب، کریم جنت، کپتان محمد نبی، شرف الدین اشرف، افسر زازئی، محمد شہزاد، رحمت اللہ گرباز، دولت زدران، فرید احمد، حامد حسن، مجیب الرحمان، نوین الحق، قیس احمد، راشد خان اور شاپور زدران شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پیشگوئی کی کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے بعد بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اپنے اگلے میچ میں افغانستان سے بھی شکست کھاجائے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان کے مدِ مقابل آنے کو تیار ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے 2 روز قبل شعیب اختر نے پیشگوئی کی کہ اگر بھارت افغانستان کے خلاف ٹاس ہار گیا تو میچ بھی ہار جائے گا۔