اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے۔ تاجر، صنعتکار اور کاروباری افراد ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہاکہ ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے 200 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، عوام پر ممکنہ بوجھ بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے گزشتہ 4 ماہ سے پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے معیشت کو بہتر بنانے میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ “بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محصولات جمع کرنے کا ادارہ یعنی ایف بی آر میں اصلاحات کررہے ہیں، ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے۔ مشکل معاشی صورتحال پر قابو پالیاگیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے جبکہ سرمایہ کار 200 ارب روپے کی سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 71 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ادارۂ شماریات