کراچی میں پولیس نے 13 سالہ مغویہ کو بازیاب کروالیا، ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی میں اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغویہ لڑکی کو بازیاب کرالیا جبکہ 2 ملزم بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ 13 سالہ مشعل نور کو بازیاب کرالیا۔

کارروائی کے دوران دو اغوا کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں جن کی شناخت نعمان اور لال محمد کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گٹکا بیچنے والوں پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کافیصلہ

مشعل کو دسمبر 2022 میں سعید آباد سے اغوا کیا گیا تھا اور واقعہ کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں اغوا کی دفعات کے تحت درج تھا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان صدیقی نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور نظر رکھیں کہ وہ موبائل فون میں کس سے بات کرتے ہیں اور کون لوگ ان کے دوست ہیں۔

Related Posts