معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے، عاقب جاوید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے، عاقب جاوید
معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے، عاقب جاوید

اسلام آباد:سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہاہے کہ معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عاطف رانا اور میں نے اکیلے پانچ لاکھ بچوں کے ٹرائلز کیے،معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر بچے کو حق پہنچتا ہے کہ وہ پانچ دن پڑھے اور دو دن کھیلے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہاکہ اولمپکس میں پاکستان کو کوئی میڈل نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو سے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی باصلاحیت کھلاڑی سامنے لائیں گے۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کی شاعری کے چرچے، کھلاڑی عش عش کر اُٹھے

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سپورٹ کرنا چاہیے،اگر کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ کرنی ہے تو لاہور قلندرز کی طرح کام کرنا پڑیگا۔

Related Posts