سربراہ بھارتی فضائیہ کا اپناہی ہیل کاپٹرغلطی سےمارگرانے کااعتراف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ایئرچیف کا اپناہی ہیل کاپٹرغلطی سےمارگرانے کااعتراف
نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار نے اعتراف کیا ہے کہ 27فروری کوغلطی سے اپناہی جنگی ہیلی کاپٹرمار گرایا تھا، انہوں نے کہا کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو اپنے ہی میزائل سے نشانہ بنانا ایک بڑی غلطی تھی۔

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار نے اعتراف کیا ہے کہ 27فروری کوغلطی سے اپناہی جنگی ہیلی کاپٹرمار گرایا تھا، انہوں نے کہا کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو اپنے ہی میزائل سے نشانہ بنانا ایک بڑی غلطی تھی۔

 بھارتی ایئر چیف راکیش کمار بھدریا کا مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی کورٹ  انکوائری مکمل ہوچکی ہے، یہ ہماری ایک بڑی غلطی تھی کہ ہمارے ہی میزائل نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس میں ایئر فورس کےاہلکار مارے گئے تھے۔

بھارتی فضائیہ کے چیف نے مزید کہا کہ جن اہلکاروں نے غلطی کی ان افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی، اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے میں ہمارے دو افسران ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، ہم اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہیں اور دوبارہ ایسے حادثات نہ ہونے کے لیے ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں، اپنی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔

واضح رہے کہ  بھارت کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر  سری نگر کے قریبی علاقے بڈگام میں گرا تھا اور اس واقعے میں انڈین ایئر فورس کے6 اہلکار اور ایک سویلین ہلاک ہوگیا تھا۔

یہ واقعہ اس دن پیش آیا جب بھارتی اور پاکستانی لڑاکا طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ کیا تھا، اسی روز پاک فضائیہ نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے ، جن میں سے ایک پاکستانی حدود میں گرا تھا۔ پاکستان نے اس کے پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے کر باضابطہ طریقے سے بھارت کو واپس کیا تھا۔

 اسی  بوکھلاہٹ اور دباؤ میں مبتلا بھارتی فضائیہ نے سری نگر میں ایک میزائل کے ذریعے اپنے ہی ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کو پاکستانی ہیلی کاپٹر سمجھ کر مار گرایا گیا تھا۔

Related Posts