بیگم کو کیسے خوش رکھا جائے؟ شعیب ملک کا شوہروں کو مفید مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیگم کو کیسے خوش رکھا جائے؟ شعیب ملک کا شوہروں کو مفید مشورہ
بیگم کو کیسے خوش رکھا جائے؟ شعیب ملک کا شوہروں کو مفید مشورہ

کراچی:قومی کرکٹر شعیب ملک نے شادی شدہ زندگی پر سکون انداز میں گزارنے اور بیگم کو خوش رکھنے کے لئے شوہروں کو مفید مشورہ دیا ہے۔

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔اس دوران اس جوڑی کی اپنے بیٹے سمیت متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا وائرل ہوئیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی جانے ویڈیوز اور تصاویر کو دونوں ملکوں پاکستان اور بھارت کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

تقریب میں شعیب ملک نے بیگمات کو خوش رکھنے اور شادی شدہ زندگی کو پر سکون انداز میں گزارنے سے متعلق وہاں موجود سب ہی مرد حضرات کو ایک مشورہ دیا۔

شعیب ملک نے کہاکہ بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آ پ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شعیب ملک کے ساتھ کراچی پہنچ گئیں

معروف کرکٹر شعیب ملک کے اس مشورے پر تقریب میں موجود ثانیہ مرزا سمیت سب ہی مرد حضرات خوب قہقہے لگاتے نظر آئے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نام ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم بھی شامل تھے۔

Related Posts