سکھر میں اغواء میں ناکامی پر ہندو لڑکی پوجا کماری قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hindu girl Pooja Kumari killed in sindh

سکھر: روہڑی میں مسلح ملزم نے اغواء میں ناکامی پر پوجا کماری نامی ہندو لڑکی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پٹنی پولیس کے مطابق واحد بخش لاشاری کے نام سے گرفتار ملزم نے پوجا کماری نامی ہندو لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ روہڑی میں پیر کی رات دیر گئے ہندو لڑکی کو اس کے گھر میں اغواء کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر قتل کیا گیا۔

ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ لڑکی کے گھر میں گھس گیا اور اسے اغواء کرنے کی کوشش کیاورسخت مزاحمت کرنے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

مقتولہ پوجا کماری کے والد کا کہنا ہے کہ اب تو مان لیں کہ ہندو لڑکیوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرانے کے لیے اغوا کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں بارتیوں نے چوری کا الزام لگا کرغریب پاپڑ فروش کو ماردیا

واضح رہے کہ سندھ میں ہندو اور مسیحی نوجوان لڑکیوں کے اغواء اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

پوجا کماری کے قتل پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور ہندوبرادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts