وفاق کاصوبہ ہزارہ بنانے کے لیے کوششوں کا آغاز، ٹاسک اعظم سواتی کو مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

azam swati ali muhammad khan
اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آتے ہی عام آدمی کی زندگی سہل کرنے کیلئے سٹیزن پورٹل کا اجراء کیا، عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ہمیں سخت پابند کیا گیا،تیرہ لاکھ میں سے بارہ لاکھ شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے، ،سمگلنگ بند کرکے انڈسٹریل سیکٹر کو اوپر لے کر جائیں گے۔

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے صوبہ ہزارہ بنانے کے لیے کوششوں کا آغاکردیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ ہزارہ کے لئے پارلیمانی جماعتوں سمیت وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبہ ہزارہ کے لئے وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کو اہم ٹاسک مل گیا۔

اعظم خان سواتی کی سربراہی میں اہم اجلاس میں مسلم لیگ ن، سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں :صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے ہیں، وزیراعظم

اجلاس میں صوبہ ہزارہ سے متعلق پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کی گئی،ہزارہ صوبہ سے متعلق تمام پارٹیوں سے مشاورت مکمل کرکے مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی۔

Related Posts