اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے پوری کہانی سنادی۔
حریم شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ میں اپنی موجودگی سے متعلق تفصیلات بتائیں۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ’ میں نے کہا مجھے شاہ محمود قریشی سے ملنا ہے ، مجھے وزیر خارجہ سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں اْن سے ملنے گئی تھی‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی، شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا، اعلیٰ سرکاری دفتر کے سیکیورٹی افسر سے اجازت لینے کے بعد ہی اندر داخل ہوئی تھی اور ویڈیو بنانے پر مجھے کسی نے نہیں روکا‘۔
مزید پڑھیں :وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک اسٹارخاتون کی ویڈیو،وزیراعظم ہاؤس کانوٹس