روسی سائنس دان کوماسکو کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی سائنس دان کوماسکو کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا
روسی سائنس دان کوماسکو کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

برلن:جرمنی میں وفاقی پراسیکیوٹرز نے ایک روسی سائنس دان کو ماسکو کو حساس معلومات منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں گرفتار مشتبہ سائنس دان کی شناخت صرف النوراین کے نام سے کی اور بتایا کہ اس کو گذشتہ جمعہ کو روس کی ایک خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔اس پرجرمنی کی ایک یونیورسٹی سے حساس معلومات نقد رقوم کے بدلے میں ماسکو کو فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

وہ اکتوبر2020 سے گرفتاری تک روس کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتا رہا تھا۔وہ جرمنی کی ایک جامعہ کے شعبہ میں نیچرل سائنسز اورٹیکنالوجی میں معاونِ تحقیق کے طور پر کام کررہا تھا لیکن اس جامعہ کا نام نہیں بتایا گیا۔

جرمنی کے وفاقی پراسیکیوٹروں کو یقین ہے کہ اس سائنس دان نے اکتوبر2020 سے جون 2021تک روسی انٹیلی جنس کے ایک رکن سے تین مرتبہ ملاقات کی تھی اور دومواقع پر یونیورسٹی کی حدود سے معلومات اس کارندے تک پہنچائی تھیں۔

اس خدمت کے بدلے میں اس نے نقد رقم وصول کی تھی۔جرمن حکام نے گرفتاری سے قبل اس روسی کے گھر اور کام کی جگہ کی تلاشی لی تھی۔اس کو ہفتے کے روز ایک جج کے روبروپیش کیا گیا تھا اور جج نے مزید تحقیقات کے لیے اس کو حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس روسی جاسوس کی گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب روس اور جرمنی کے تعلقات میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے۔بالخصوص روسی صدرولادی میر پوتین کے ناقد الیکسئی نفالنی کی حراست کے معاملے پردونوں ملکوں میں تنا پایا جاتا ہے۔

نفالنی ماضی میں ملک میں زہرخورانی کا شکار ہونے کے بعد برلن میں زیرعلاج رہے تھے۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی حکومت نے روس پرجزیرہ نما کریمیا کو ضم کرنے پر پابندیاں عاید کررکھی ہیں۔اس ریاست میں روس نوازعلیحدگی پسندوں اور مقامی فورسز کے درمیان لڑائی ہورہی ہے۔

تاہم مختلف محاذوں پر اختلافات اور بین الاقوامی تنقید کے باوجود جرمنی نے نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔اس کی تکمیل کے بعد روس سے جرمنی کو قدرتی گیس کی دگنا مقدار میں ترسیل ہوگی۔

Related Posts