کراچی میں گیس کا بحران، شہری مہنگے سلنڈر بھروانے پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گیس کا بحران، شہری مہنگے سلنڈر بھروانے پر مجبور
کراچی میں گیس کا بحران، شہری مہنگے سلنڈر بھروانے پر مجبور

کراچی: شہر قائد میں گیس کا بحران بڑھنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، شہریوں کی بڑی تعداد سلنڈر بھروانے کے لئے پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں گیس کی قلت سے پریشان شہریوں نے ایل پی جی کے سلنڈر سے چولہا جلانا شروع کردیا،کراچی میں گیس کی قلت سے پریشان گھریلو صارفین نے سلنڈر کا استعمال شروع کردیا۔

سلنڈر بھرنے کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے، شہریوں نے شکوہ کیاکہ گھروں میں گیس آتی نہیں، سلنڈر کی بھرائی جیب پر بوجھ ہے۔

ایل پی جی بھی دو سو بیس روپے کلو ہے، اس کے باوجود سلنڈر بھروانے کی دکانوں پر شہریوں کا رش ہے۔بعض شہری کہتے ہیں گھروں میں سلنڈر کا استعمال خطرناک ہے، لیکن گیس کی قلت کی شکایت کا بھی تو کوئی فائدہ نہیں۔

گیس کی قلت سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں اس کام سے منسلک افراد کا کاروبار خوب چمک رہا ہے۔پہلے دو چار سلنڈر فل ہوتے تھے لیکن اب یہ تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سی این جی اسٹیشن مالکان کا سوئی سدرن کے خلاف مظاہرہ

سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، لیاقت آباد، پرانا گولیمار، ناظم آباد، پاک کالونی، رنچھورلائن، گارڈن، گلشن اور ڈیفنس سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی کی شکایات عام ہیں۔

Related Posts