وزیر داخلہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات ، سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کااظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

interrior minister french diplomat
interrior minister french diplomat

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے فرانسیسی سفیر نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کااظہار کیا گیا ۔وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ سے فرانس کے سفیر نے خصوصی ملاقات کی جس میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری آنے پر فرانسیسی سفیر کا اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا ۔

فرانسیسی سفیر نے کہاکہ دونوں ملکوں کے باہمی معاملات پر تعاون اور سہولیات کی فراہمی میں گزشتہ سال میں واضح بہتری آئی ہے- وزیر داخلہ نے کہاکہ غیر قانونی طور پر لوگوں کے فرانس جانے والے معاملات مکمل طور پر حل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی سے چینی نائب صدر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہاکہ حکومت ویزہ اور پاسپورٹ کے سلسلے میں بھی میں بہترین لیول تک کامیابی حاصل کر چکی ہے- وزیر داخلہ نے کہاکہ دس سال بعد ڈپلومیٹک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے- اعجازشاہ نے کہاکہ پوری کوشش ہے کہ تمام فارن کمیونٹی کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

فرانسیسی سفیر نے کہاکہ ہم نادرا، پاسپورٹ اور دیگر سکیورٹی و داخلی امور کے معاملے میں پوری طرح مطمئن ہیں- وزیر داخلہ ے کہاکہ اس بات پر فخر ہے کہ وزادت داخلہ میں فرانس کی جانب سے آنے والے تمام کیسز کے مثبت نتائج نکلے ۔

انہوں نے کہاکہ امید کر تے ہیں کہ آئندہ بھی یہ باہمی تعاون اور ہم آہنگی اسی طرح قائم رہے گی- فرانسیسی سفیر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مزید تعلقات بڑھانے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں-سفیر نے کہاکہ ہماری سہولیات اور سکیورٹی کے لیے کام کرنے کے آپ کے بے حد مشکور ہیں۔

Related Posts