پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کی خبریں باعث افتخار و مسرت ہیں، وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کی خبریں باعث افتخار و مسرت ہیں، وزیر خارجہ
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کی خبریں باعث افتخار و مسرت ہیں، وزیر خارجہ

دوشنبہ : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی خبریں باعثِ مسرت اور افتخار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  دشنبے سے اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ابھی جو اطلاع موصول ہوئی ہے وہ انتہائی باعثِ مسرت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے سائنسی بنیادوں پر اعداد و شمار پیش کیے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ہماری کاوشیں رنگ لے آئیں اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی جنہوں نے ریڈ لسٹ کی وجہ سے معاشی اور ذہنی تکالیف برداشت کیں ان کیلئے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب جب پاکستان تشریف لائے تو میں نے اس معاملے پر ان کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی اور انہیں اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کہا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے مزید کہا  کہ میں ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کے مطابق برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بھی دورہ پاکستان سے متعلق بیان آ گیا

Related Posts