پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی
پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

منامہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ بحرین پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر بحرینی قیادت کے شکرگزار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران پاک بحرین تعلقات ، مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں معاشی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان بحرین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی و باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک بحرین تعلقات، یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔ ہم فیٹف کے معاملے پر بحرین کی طرف سے فراہم کردہ حمایت پر تہہ دل سے ممنون ہیں۔ انہوں نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحرین وزارتی کمیشن اہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم فورم کی حثیت رکھتا ہے۔ بحرینی نائب وزیراعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ نے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بحرین پہنچے تو منامہ کے ایئرپورٹ کا ان کا استقبال بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد الزیانی اور بحرین میں تعینات پاکستانی سفیر محمد ایوب نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک سعودیہ تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں، آرمی چیف

Related Posts