کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب خوفناک آتشزدگی کے باعث مختلف دکانوں کا سامان جل گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج دن کے وقت پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع پلاٹ پر لگنے والی آگ مبینہ طور پر دکانوں تک جا پہنچی۔ کپڑوں، اسکول بیگ، جنرل اسٹور اور بیگ کی دکان میں خوفناک آتشزدگی ہوئی۔
کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی
کے الیکٹرک سب اسٹیشن میں دھماکا، دفتر میں آگ لگ گئی
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ آگ لگنے سے تمام دکانوں میں رکھا ہوا سازوسامان جل گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم دکانوں میں رکھا ہوا سامان جلنے سے تاجر برادری کا لاکھوں کا نقصان ہوا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم عمارت کے احاطے میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث دھویں کے بادل دور دور تک فضا میں پھیل گئے۔دھویں اور آتشزدگی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
گزشتہ ماہ 30 نومبر کے روز دن کے وقت آئی آئی چندریگر روڈ پر جی پی او کے عقبی گیٹ پر آگ لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے۔