کراچی، ناظم آباد نمبر 1چاؤلہ مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ناظم آباد نمبر 1چاؤلہ مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی، ناظم آباد نمبر 1چاؤلہ مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

 کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر1 کی چاؤلہ مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔ آتشزدگی کے باعث درجنوں پتھارے جل گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں واقع چاؤلہ مارکیٹ میں آگ لگنے سے مارکیٹ کے سامنے درجنوں پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے جس  کے نتیجے میں لاکھوں کا نقصان ہوا اور غریب پتھارے دار تباہ حالی کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں دھماکا، دفتر میں آگ لگ گئی

وزیراعلیٰ سندھ نے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا

حکام کا کہنا ہے کہ چاؤلہ مارکیٹ میں آگ لگنے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں اور فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ہے  اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں قائم کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران مختلف محکموں کی غفلت سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر کا انکشاف سامنے آیا۔

تفتیشی ذرائع کا اگست کے دوران کہنا تھا کہ کراچی انتظامیہ اور سندھ حکومت کے ماتحت مختلف محکموں کی غفلت کے باعث ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر تاخیر سے پہنچیں۔

فیکٹری حادثے میں جاں بحق ہونے والے 17 افراد میں سے 10 کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جن میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل تھے۔ فلاحی تنظیموں کے رضا کار میتیں لے جانے کیلئے آپس میں لڑ پڑے۔

مزید پڑھیں: مہران ٹاؤن آتشزدگی، ریسکیو آپریشن میں تاخیر کا انکشاف

Related Posts