پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہدایت کاروں نے ماڈل اور فلم ایکٹریس سجل علی اور اداکار احد رضا میر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فنکاروں کو ڈراموں اورفلموں میں کاسٹ نہ کیا جائے۔
دونوں فنکاروں نے دھوپ کی دیوار نامی ویب سیریز میں کام کیا ہے جسے حسین حسن نامی پاکستانی ہدایت کار مکمل کرنے والے ہیں، جبکہ اس سیریز میں بھارتی اداکار آرٹسٹ بھی شامل ہیں، جس کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر پابندی عائد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل سلوا ڈور کے صدر کی اقوامِ متحدہ تقریر سے قبل مضحکہ خیز حرکت
پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیدار چوہدری اعجاز نے کہا ہے کہ سجل علی اور احد رضامیر سمیت ہر اس فنکار کے خلاف کارروائی ضروری ہے جو پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باوجود بھارت کے لیے کام کرتے ہیں۔
ہدایتکاروں کا کہنا ہے کہ فنکار برادری علاقائی تعصب اور قومیت کی حد بندیوں سے آزاد سہی، لیکن وطن سے محبت کو ثابت کرنے کے لیے پاکستانی فنکار برادری کو بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران عوام کے لیے نمونہ پیش کرنا چاہئے اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردینا چاہئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مشہور ومعروف ٹی وی اینکر اور فنکار ضیا محی الدین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں لنکن ان لندن میں پاکستان سوسائٹی کی طرف سے پہلے جناح میڈل سے نوازا گیا۔
86 سالہ ضیامحی الدین متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے ساتھ ساتھ بے شمار پروگرامز کی میزبانی کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2003ء میں حکومت پاکستان کی طرف سے ستارۂ امتیاز جبکہ 2012ء میں ہلالِ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
مزید پڑھیں: سینئر ٹی وی اینکر اور فنکار ضیا محی الدین کی خدمات کا اعتراف، جناح میڈل سے نوازا گیا