کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے فواد چوہدری، شیخ رشید اور بشریٰ بی بی سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ فواد چودھری پرانا جیالہ ہے، وہ پیپلزپارٹی میں ہی آئے گا، فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کافی لوگ پیپلزپارٹی میں آرہے ہیں ان سب کو پتہ ہے کہ اب مستقبل پیپلزپارٹی اور بلاول بُھٹو کا ہے۔
شیخ رشید کے حوالے سے انہوں نے پیشگوئی کی کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
سیاسی بینک کے خاتمے کے بعد عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں، مریم اورنگزیب
بشری بی بی کے بارے میں منظور وسان نے کہا کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ بُشری بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ جائے گی، ایسے حالات بھی ہوتے ہیں کہ بیوی شوہر کو چھوڑ دیتی ہے۔
دوسری جانب ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے فواد چوہدری کچھ شرم اور حیا کا مظاہرہ کریں گے لیکن نہیں، فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ملک کو آصف زرداری اور نوازشریف کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی بات کریں جتنی اُن کی سیاسی ساکھ اور حیثیت ہے۔