مانچسٹر: انگلینڈ نے آخری ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2۔1 سے جیت لی۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 155 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
جیسن رائے نے 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ، جوز بٹلر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملن محمد حفیظ کی گیند پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جونی بریسٹو 5 رنز بنا کر عماد وسیم کا نشانہ بن گئے ، محمد حفیظ کی گیند پر معین علی ایک رن بنا کر بولڈ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا