نیو یارک: ایل سلواڈور کے صدر نے عین اس وقت جب انہیں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دیا گیا، اپنی سیلفی لے کر جو مضحکہ خیز حرکت کی، اس سے وسطی امریکا کے اس ملک میں ہر فرد کا سر شرم سے جھک گیا۔
جنرل اسمبلی میں پورے سیشن کے دوران وسطی امریکا کے سب سے چھوٹے اور سب سے زیادہ گنجان آباد ملک سلوا ڈور کے صدر سیلفی لینے میں مصروف نظر آئے جس سے ان کی اقوام متحدہ میں غیر سنجیدگی ہر ملک کے نمائندے نے نوٹ کی۔
Before addressing the #UNGA, Nayib Bukele, president of El Salvador, stopped to take a selfie. Now if that ain’t the hardest flex… pic.twitter.com/1X2tgCoHIU
— Obed Manuel 🌮 (@obedmanuel) September 27, 2019
ایل سیلوا ڈور کے صدر کو پہلی بار اقوامِ متحدہ سے خطاب کا موقع دیا گیا تھا جس کے لیے ڈائس پر آنے کے فوراً بعد تقریر کی بجائے اپنا فون نکال کر سیلفی لینے لگے جس پر اقوام عالم اور پوری دنیا میں اس واقعے کو دیکھنےوا لے ناظرین بری طرح چونک گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی
تقریر سننے کے منتظر افراد نے پہلے ان کے فون کی طرف دیکھا جس کے بعد ان کو سیلفی لیتے ہوئے دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، تاہم سب لوگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے نائبو کیلی نامی ایل سلوا ڈور کے صدر نے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔
تقریر کے دوران بھی نائبو کیلی نے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر لوگ میری تقریر سننے کی بجائے سیلفی دیکھنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔ امید کرتا ہوں کہ میری تصویر اچھی آئی ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کی عدالت نے جنگلی جانوروں کو گھر میں پالنے کے خلاف مقدمے میں حاضر نہ ہونے کے باعث گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
غیر قانونی طور پر گھر میں مگر مچھ اور اژدھے پالنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے والی پاکستانی پاپ سنگر رابی پیرزادہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ماڈل ٹاؤن کچہری عدالت میں ہوئی، تاہم رابی پیرزادہ مقدمے میں حاضر نہ ہوسکیں۔
مزید پڑھیں: مقدمے میں حاضر نہ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری