کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض اراکین اور ان کے اتحادیوں نے پیر کے روز وزیراعلیٰ جام کمال خان علیانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے جس کی وجہ سے سیاسی بحران مزید گہرا ہو گیا۔
بلوچستان اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرانے کے وقت سعید ہاشمی ، جان جمالی ، میر ظہور احمد بلیدی اور اسد بلوچ سمیت دیگر رہنما میں موجود تھے۔
میر ظہور احمد بلیدی کا کہنا تھا کہ صوبے میں بے روزگاری ، بدامنی اور عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے ارکان نے وزیراعلیٰ کو بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کیا تھا ، لیکن انہوں نے ان مسائل کی جانب توجہ نہیں دی۔ جام کمال کی بری ترین کارکردگی کی وجہ سے صوبے میں گیس ، پانی ، بجلی اور معاشی بحران سنگین ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کیا وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو پائے گی؟
17اکتوبر کا جلسہ ظلم و جبر اور مہنگائی کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،سعید غنی