عدالت کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا
عدالت کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق ہر ملزم اپنی بیماری کا علاج کرانے کا حق رکھتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی ضمانت کے کیس میں گزشتہ روز  تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا جس کے مطابق میڈیکل بورڈ کی اس رائے کو درست مانا گیا ہے کہ خاص آلات کے بغیر بیماری کنٹرول کرنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز ایک بار پھر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل

ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق نواز شریف ضمانت کے بعد اپنی مرضی کے ہسپتال سے علاج کروانے کا حق رکھتے ہیں چاہے اس کے لیے وہ ملک میں رہیں یا بیرونِ ملک جائیں، انہیں اجازت ہے۔

سات صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت ایک کروڑ کے 2 مچلکوں کے عوض منظور کی جارہی ہے، جبکہ عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جیل میں رہتے ہوئے نواز شریف کا علاج ممکن نہیں تھا جبکہ ان کی ضمانت چوہدری شوگر ملز کیس میں منظور کی گئی ، جبکہ دوسرے کیس کے لیے سابق وزیر اعظم نے پہلے ہی اسلام آباد میں درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے  گزشتہ روز نواز شریف کے لئے شہباز شریف کی دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت کی،، نیب کے تفتیشی افسر، پراسیکیوٹر اور اے جی پنجاب نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سمیت عدالت پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت منظور

Related Posts