کراچی:اسٹیٹ بینک نے صارفین اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کے نظام پر سائبر حملے کے بعد ملک میں افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، سوشل میڈیا پر پاکستان کے مالیاتی شعبہ پر بڑے سائبر حملے کی غلط اطلاعات گردش کرنے لگیں جن میں کسٹمر کا ڈیٹا چوری ہونے اور رقوم کے نقصانات کے دعوے کیے جانے لگے۔
تاہم اسٹیٹ بینک نے اس کی تردید کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے صارفین اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسٹیٹ بینک نے اپنے آفیشل ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ 9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا سمیت رقوم کے نقصان کی اطلاعات غلط ہیں اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان سے منسوب کرکے پھیلایا جانے والا پیغام جعلی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سوا کسی بینک پر سائبر حملے کی اطلاع نہیں ملی، اسٹیٹ بینک ان اطلاعات کی تردید کرتا ہے جن میں 9 بینکوں پر سائبر حملے، مالیاتی اور ڈیٹا کی چوری کا دعوی کیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں: تکنیکی وپیشہ ورانہ تربیتی نظام کامعیاربڑھانے میں صنعت کا اہم کردار ہے، غزالہ سیفی