نواز شریف پر تنقید، مریم نواز نے آرمی چیف کے ہمراہ حمداللہ محب کی تصویر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف پر تنقید، مریم نواز نے آرمی چیف کے ہمراہ حمداللہ محب کی تصویر شیئر کردی
نواز شریف پر تنقید، مریم نواز نے آرمی چیف کے ہمراہ حمداللہ محب کی تصویر شیئر کردی

نواز شریف کی افغان وفد کے ساتھ ملاقات کی تصویر پر سخت تنقید کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “دونوں تصاویر اچھی ہیں یا نہیں؟”

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے لندن میں افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد کے ساتھ ملاقات کی تھی ، جس کی تصویر سامنے آنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، اور الزامات بھی عائد کیے جارہے تھے۔ حمد اللہ محب پاکستان کے خلاف ہرزاسرائی کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں، اور انہوں نے کچھ عرصہ پاکستان کے خلاف غلیظ زبان بھی استعمال کی تھی جس پر پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج بھی کیا تھا۔

نواز شریف کی تصویر سامنے آنے کے بعد وفاقی وزرا کی جانب سے بھی مسلم لیگ کے تاحیات قائد پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔ شدید تنقید کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے بھی اس حوالے سے اپنا ردعمل دیا ہے۔

جب کہ انہوں نے والد کے ساتھ ملاقات کے علاوہ حمد اللہ محب کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تصویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  شیئر کی اور کہا کہ دونوں تصاویر اچھی ہیں ۔

واضح رہے کہ آرمی چیف اور حمد اللہ محب کے درمیان ملاقات مئی 2019 میں ہوئی تھی۔

نواز شریف کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ” اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پاکستان کا پرامن وجود نواز شریف کے نظریے کی اساس ہے جس کے لیے انہوں نے سخت محنت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں 24 گھنٹوں میں 1683 نئے کورونا کیسز رپورٹ، 21 مریض جان کی بازی ہار گئے

Related Posts