ویاگرا سے کورونا کا علاج ، ممنوعہ دوا نے خاتون کی جان بچالی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: کورونا وائرس کی وباء سے متاثرین پر نت نئے تجربات کا سلسلہ جاری ہے، ماہرین نے ویاگرا سے کورونا کا نیا علاج دریافت کرلیا، ممنوعہ دوا نے خاتون کی جان بچالی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق برطانیہ میں 2  بچوں کی ماں مونیکا المیڈا نامی 37 سالہ نرس کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد کومہ میں تھی جس کی حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ صرف 72 گھنٹے گزرنے کے بعد خاتون کو ممنوعہ دوا ویاگرا دی گئی جس کے مثبت اثرات رونما ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

موسلا دھار بارش، سڑکوں پر او پی ڈی کرنے والے ڈاکٹر کام بند کرنے پر مجبور

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق گریٹر لنکن شائر کے ایک اسپتال نے ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو گھر بھیج دیاتاہم 4 دن بعدخاتون نے ذائقہ اور سونگھنے کی حس کھو دی جس کے بعدکھانسی سے خون آنے لگا اور جلد ہی آکسیجن کی سطح میں کمی کامسئلہ سامنے آیا۔ خاتون کو لنکن کاؤنٹی اسپتال لے جا کر علاج شروع کیا گیا۔

شدید بیمار نرس کو9 نومبر کو آئی سی یو میں داخل ہونے سے پہلے آکسیجن فراہم کی جارہی تھی، تاہم ایک ہفتے بعد خاتون کو کومہ کی حالت میں رکھا گیا جبکہ نظام تنفس کی بحالی کیلئے ممنوعہ جنسی دوا ویاگرا دی گئی جس سے سانس بحال ہونے میں مدد ملی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کو کئی ماہ اسپتال میں زیر علاج رہنا تھا تاہم ویاگرا کے استعمال سے فوری حالت بحال ہونے پر انہیں کرسمس سے پہلے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد مونیکا المیڈا نے کرسمس کی چھٹیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں۔

Related Posts