اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 79 ہزار 305 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کا شکار 26 ہزار 175 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 747نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 61مزید شہری انتقال کر گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار908 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ 53 ہزار326 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 92 ہزار 249 ہو گئے۔
سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 1 ہزار 373 کیسز اور 12 ہزار 39 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 37 ہزار 311افراد متاثر اور 6ہزار955 جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 64 ہزار732 افراد متاثر اور 5ہزار 87جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 374 کیسز اور 340اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 758 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 873انتقال کر گئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا سے 10 ہزار 39 افراد متاثر جبکہ 175جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 718 کیسز اور 706اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 2 ہزار 940مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 60 ہزار881 جبکہ 1 کروڑ 85 لاکھ 12ہزار 319افراد نے ویکسینیشن مکمل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے بڑھتے کیسز،این سی او سی نے نئی پابندیاں عائد کردیں