بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں، ایک دن میں ریکارڈ 4ہزار 529افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New Delhi makes masks mandatory again after Covid cases surge

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وباء کی لہر اپنے زوروں پر ہے، ایک دن میں ریکارڈ 4ہزار 529افراد ہلاک ہوگئے۔ جس کے باعث بھارت میں ہلاکتوں کے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 529 ہوگئی جو اب تک کی ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وباء سے 2 لاکھ 67 ہزار 334 افراد متاثر ہوئے جو کہ پچھلی تعداد کے مقابلے میں کم ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافہ بدستور ہورہا ہے۔

کورونا کی تازہ لہر نے بھارت میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر کم پڑ گئے اور آکسیجن کی قلت کا سامنا رہا۔ اس صورت حال نے مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ہندوستان میں ”مارننگ کنسلٹ ٹریکر“ کے ہونے والے ایک تازہ سروے میں مودی کی مقبولیت انتہائی تیزی نیچے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے مودی سرکار کو اب تک کی سب سے بری حکومت قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور یہ مہلک وائرس ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 78 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے جب کہ بھارت میں 17 کروڑ 57 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اور ویکسی نیشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Related Posts