اسلام آباد: سندھ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو سندھ کے دورے کی ہدایت کرتے ہوئے امن و امان پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس سندھ میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم نے مجھے سندھ جانے اور رینجرز کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے میرے دورے سے متعلق فوری رپورٹ بھی طلب کی ہے کیونکہ عمران خان خود بھی کسی لمحے سندھ کا دورہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا بھی ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید سندھ کے حالات کی آگاہی کے لیے سندھ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ جبکہ وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصبوبہ بندی اسد عمر سے بھی سندھ کی صورتحال پر تفصیلی بات کی ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کاکہناہے کہ گورنر سندھ اور اسد عمر نے وزیراعظم کو سندھ کی بد انتظامی پر شدید تشویش سے آگاہ کیا، خصوصاً امن و امان اور بڑھتے جرائم پر اپنی تشویش سے آگاہ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں : قصور پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 7 کارندے گرفتار، جدید اسلحہ برآمد