کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ اپنے دورے کے دوران نیول چیف نے بر طانوی وائس چیف آف ڈیفنس سٹاف، کمانڈرآپریشنز رائل نیوی، کمانڈنٹ رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز(RCDS) کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کیا۔
ایڈمرل نے برطانوی تھنک ٹینک کا دورہ کیا اور رائل یونائٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ (RUSI) سے بات چیت بھی کی ۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وائس چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل ٹیموتھ فریزر، کمانڈر آپریشنز رائل نیوی رئیر ایڈمرل سائمن ایسکو یتھ سے وزارت دفاع میں الگ الگ ملاقاتیں کی۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بلگریویہ لندن میں کالج آف ڈیفنس میں رئیر ایڈمرل جان کنگ ویل سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران معزز شخصیات نے میری ٹائم سیکورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں دو طرفہ بحری تعاون بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیول چیف کی فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹافس سے ملاقات