چین نے کشمیرکو متنازع مقدمہ قرار دے کر بھارتی مؤقف مسترد کردیا، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous-Ashiq-Awan
وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے، فردوس

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کو 2 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا، وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن چین کا اصولی مؤقف کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار ہے، یہ آئرن برادرزکی عظیم دوستی کا مظہر ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین نے کشمیرکو متنازع مقدمہ قرار دے کر بھارتی مؤقف مسترد کردیا، مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں کرفیو کو 2 ماہ سے زائدعرصہ ہوگیا، وادی جنت نظیرجیل میں تبدیل ہوگئی ہے، کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے۔

اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان آج مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔

Related Posts