پکڑ دھکڑ جاری، پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو بھی گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالہ: ملک بھر میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری سابق ق لیگی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تو پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرِ قیادت پنجاب حکومت کی ہدایات پر صوبائی پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کیا جائیگا

آج اینٹی کرپشن پولیس صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ گزشتہ روز پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے گزشتہ روز ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام پر مبنی کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کو بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کردیا تاہم پولیس نے حسبِ روایت رہائی کے فوری بعد ایک دوسرے مقدمے میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا تھا۔ 

پہلی بار گرفتاری کے موقعے پر چوہدری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلے تو لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے اُن کی گاڑی روک لی، شیشے توڑے اور گرفتار کرلیا۔ 

 

Related Posts