آئی جی سندھ کی تبدیلی اب ناگزیر ہوچکی ہے، گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو تمام ثبوتوں کے ساتھ معاملے سے آگاہ کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سینیٹ امیدواروں کے لئے ایک ایک نام پر مشاورت ہوئی۔ پارٹی رہنما سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ نے دیا۔ لیاقت جتوئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

گورنر عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کی سیاسی وابستگی ہے اور وہ بے بس ہیں جبکہ جیل کے اندر سانپ بھیجے جارہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کو سیل میں منتقل کرکے ٹارچر کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا تھا کہ پچھلے چند دنوں سے کراچی میں عجیب تماشہ جاری ہے، ضمنی انتخابات کے بعد سے سیاسی ورکرز کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ آئی جی سندھ کو بتانا چاہتا ہوں، مجبور نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آئی جی صوبے اور وفاق کے درمیان بریج کا کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس پی نے کراچی سے لسانی سیاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے،سید مصطفیٰ کمال

Related Posts